• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی فیک تصاویر، ملزمان سے بھیجا مواد برآمد، ایف آئی اے

لاہور (نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک تصاویر شیئر کرنے والے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے اور ان کے موبائل سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا ہے۔ لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈ یشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار حسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے دوسرے ممالک کو لیٹر لکھا گیا ہے کارروائی کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس بنائی۔ سوشل میڈیاپلیٹ فارمز پر امریکا اور دیگر ممالک سے مواد شیئر کیا گیا۔8مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان مقدمات میں نامزد ملزمان میں سے اب تک 8کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ملزمان کے موبائل فونز سے شہباز گل اور عمران ریاض خان کی پوسٹس برآمد ہوئیں اور یہ ملزمان ان ہی کی پوسٹس شیئر کررہے تھے۔ایف آئی اے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے کیے پر نادم ہیں، سوشل میڈیا پر ہماری اقداراور خواتین کی عزت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید