• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے زاہد خان کی ملاقات، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمازاہد خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید