دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا پہلا نمبر ہے۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق نئی دہلی 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
نیپال کا دارالحکمت کٹھمنڈو 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز فضائی آلودگی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
لاہور کے ڈیوس روڈ پر ایئرکوالٹی انڈیکس 320 جبکہ ڈیفینس کا 318 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔