• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ،ا نسد اد ہیپاٹائٹس کے عالمی ہفتے کے موقع پر ریلی

ٹھٹھہ(نامہ نگار)محکمہ صحت کی جانب سے ا نسد اد ہیپاٹائٹس کے عالمی ہفتے کے موقع پر ریلی سول سرجن ڈاکٹر لعل میر شاہ، ڈاکٹر لیلا رام، ڈاکٹر قمر بارن و دیگر کی قیادت میں آ گہی ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سمیت محکمہ صحت کے ملازمین اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر لعل میر شاہ و دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہر تیسرا شخص ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے خصوصی پروگرام کے تحت سندھ کے تمام اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے جبکہ 26 جولائی کو سول اسپتال مکلی میں ہیپاٹائٹس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے ایک طبی کیمپ بھی لگا یا  جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔  
تازہ ترین