• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کہتے تھے کام نہیں ہو رہا وہ تعصب کی عینک اتاریں، مرتضیٰ وہاب

ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل
ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کام نہیں ہو رہا ہے وہ تعصب کی عینک اتاریں۔

میئر کراچی نے لیاری جی آلانہ روڑ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سڑک لیاری کو پورٹ سے ملاتی ہے۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، جناح برج کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، نیٹی جیٹی پل کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوئینز روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کا بھی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کے دوسرے فیز کا افتتاح 31 مارچ تک ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیےساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے حب کینال بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید