• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ اے زمینداروں کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری حاجی ملک فاروق شاہوانی نے کہا ہے کہ کھڈ کوچہ کے زمینداروں کے ساتھ این ایچ اے نے شاہراہ کی توسیع کیلئے اربوں روپے مالیت کی اراضی کا سرکاری ریٹ پر معاہد ہ کیا لیکن افسوس این ایچ اے حکام زمینداروں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کھڈ کوچہ میں شاہوانی سمیت دیگرقبائل کی زرعی زمینیں اورٹیوب ویلز شاہراہ کے حصے میں آئیں حکام نے خصوصی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی مگر کوئی عہدوفانہیں ہورہا اعلیٰ حکام جلد ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
کوئٹہ سے مزید