• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں پاکستانی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

  رواں سال کے پہلے 5 مہینوں میں پاکستان کی یورپ کو بھیجی گئی برآمدات میں نمایاں 8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے یورپ بھیجی جانے والی برآمدات 3.8 بلین ڈالرز تک جا پہنچی ہیں، جو مجموعی طور پر 8.62 فیصد زائد ہے، مجموعی طور پر یورپ پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جس کے ساتھ 14 فیصد مجموعی کاروبار ہوتا ہے۔

یورپ کو جانے والی بر آمدات میں ٹیکسٹائل، چمڑے، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات شامل ہیں۔

پاکستانی مصنوعات کو یورپ میں جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنس (GSP+) کا درجہ حاصل ہے جو کہ یورپی یونین کی طرف سے ترقی پزیر معیشتوں کو انسانی حقوق، ماحولیات کے تحفظ اور گورننس سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عمل درآمد کے صلے میں ملتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید