• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا چاول کی درآمدات پر پاکستان کو انتباہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر غذائی تحفظ اور تحقیق رانا تنویر حسین نے کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں رکاوٹ آنا تشویشناک ہے قبل ازیں چاول برآمد کنندگان نے وفاقی وزیر سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے فون کالز کرکے برسوں پرانا ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری حکومت اپنی کاروباری برادری کے ساتھ کھڑی ہے، ہم آپ کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں، آپ کماتے ہیں تو اس کے اثرات نیچے تک آتے ہیں اور مزدور طبقے تک کو فائدہ پہنچتا ہے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چاول کی برآمدات میں رکاوٹ آنا تشویشناک بات ہے، یورپی ملک اس معاملے میں زیادہ حساس ہیں، وہ درآمدات بند کرنے کی تنبیہ کرچکے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ خود اپنے معاملات درست کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید