مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میں تو پہلے دن سے مذاکرات کا حامی نہیں تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ قابل اعتبار لوگ نہیں۔ مذاکرات نہ کل کامیاب ہونے تھے، نہ آج ہوں گے اور نہ کل ہوں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ان کے پاس اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے حوالے سے سازش کا شکار ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے سازش کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے۔