• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری: گلوکارہ مشکل میں پڑ گئی

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے دوران گلوکارہ مشکل میں پڑ گئی، فنی خرابی کے باعث انہیں بغیر میوزک پرفارم کرنا پڑا۔

 امریکی گلوکارہ کیری انڈرووڈ نے تقریب کے دوران پرفارم کرنا تھا، اس دوران عجیب صورتحال پیدا ہوگئی، آڈیو سسٹم میں خرابی کے باعث انہوں نے اپنی آواز میں ’امریکا دی بیوٹی فل‘ گایا وہ بھی میوزک کے بغیر۔

41 سالہ گلوکارہ نے واشنگٹن میں ریپبلکنز اور کچھ ڈیموکریٹس کے سامنے اپنی پرفارمنس پیش کی، تاہم فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث انہوں نے حاضرین سے کہا کہ "میری مدد کریں،" اور گانا جاری رکھا۔

انڈرووڈ نے تقریب سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس تاریخی تقریب میں گانے کے لیے مدعو کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید