• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست، بلیوں سے متعلق رپورٹ طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے علاقے میں گھروں میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سندھ ہائی کورٹ میں خاتون شہری کی گھروں پر مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی گئی۔

سی بی سی کے وکیل جہانگیر آغا نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

 سی بی سی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے مذکورہ گھر کا کئی بار دورہ کیا ہے، گھر میں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، پڑوسیوں نے بتایا ہے کہ مذکورہ گھر میں 3 بلیاں ہیں لیکن سی بی سی کے پاس انہیں پکڑنے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے بلیوں سے متعلق پولیس سے 3 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

قومی خبریں سے مزید