• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، محسن نقوی


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

دورۂ امریکا میں  محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی اور امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی سپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز اور کانگریس کے ارکان کو مبارکباد بھی دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام نے ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید