برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک اور پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے آج رات جواب دینے کا بتایا ہے۔
پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی میڈیا انکار رپورٹ کر رہا ہے لیکن ہمیں ایران سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ملی ہے، ہم انتظار کر رہے ہیں، وہ سب زیر زمین ہیں اور رابطہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔