ایرانی حملوں سے امریکی فوج ورک فرام ہوٹل پر مجبور ہوگئی۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث 13 امریکی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے، امریکی اڈے ناقابل رہائش ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت میں امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اڈوں پر صرف پائلٹس، ٹیکنیشن وغیرہ موجود ہیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کے تمام فوجی اڈے تباہ کردیے ہیں۔ امریکی کمانڈر اور فوجی فرار ہوکر پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔
ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کے عوام سے کہا کہ وہ امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی کمیں گاہوں سے ایران کو آگاہ کریں۔