• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں بڑی امریکی فوجی پیش قدمی کا آغاز

کراچی (رفیق مانگٹ) پینٹاگون کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑی امریکی فوجی پیش قدمی کا آغاز، 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے دو ہزار پیرا ٹروپرز کی فوری تعیناتی، امیجیئٹ ریسپانس فورس کے اہلکار 18 گھنٹے کے نوٹس پر تیار، امریکی منصوبے میں اہم ایرانی مقام خارگ جزیرہ پر قبضہ بھی شامل، تین امریکی جنگی جہاز 4,500 اہلکاروں سمیت مشرقِ وسطیٰ کے قریب، بڑے امریکی اڈوں سے سی-17 طیاروں کی مسلسل روانگی نے فوجی نقل و حرکت میں ڈرامائی اضافہ ظاہر کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجی موجودگی تیزی سے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایسے وقت میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری تنازع میں ممکنہ بڑی فوجی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، پینٹاگون نے 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے تقریباً دو ہزار پیرا ٹروپرز کو خطے کی جانب روانہ کرنے کے باضابطہ تحریری احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پینٹاگون نے 1st بریگیڈ کومبیٹ ٹیم اور 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کے لیے تحریری احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سے قبل صرف زبانی ہدایات دی گئی تھیں، تاہم اب یہ تعیناتی یقینی ہو چکی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ فورس ایران کے اندر کارروائی کرے گی یا خطے کے دیگر امریکی اہداف اور اتحادی تنصیبات کے دفاع کے لیے تعینات ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید