• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ کے گریڈ 16 سے 20 کے افسران کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار

محکمہ صحت سندھ کے گریڈ 16 سے 20 تک کے افسران کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔ 

محکمہ صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے محکمہ صحت حکومت سندھ نے محکمے میں شفافیت لانے اور ملازمین کے سروس ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لیے تمام افسران کی آن لائن رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری (اسٹاف) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، گریڈ 16 سے 20 تک کے تمام افسران اور اہلکار نئے HRMIS سسٹم پر خود کو رجسٹر کرنے کے پابند ہوں گے۔

رجسٹریشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ 

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل میں کوتاہی، معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید