• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ احمد نے ڈیجیٹل میڈیا کی آمدنی سے پردہ اُٹھا دیا


بین الاقوامی اعزاز یافتہ پاکستانی یوٹیوبر، پوڈ کاسٹر حافظ احمد نے ڈیجیٹل میڈیا سے حاصل ہونے والی اپنی آمدنی سے پردہ اُٹھا دیا۔

حافظ احمد ایک ہنر مند پاکستانی ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر، ایمیزون اور ای کامرس کے ماہر ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ شخصیات کے انٹرویوز کی وجہ سے بطور پوڈ کاسٹر شہرت حاصل کی، انہیں حکومتِ کینیڈا نے آفیشل پِن اور سرٹیفیکیٹ کے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔

ان کے 1.5 ملین فیس بک فالوورز اور 757 ہزار یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔

مشہور پوڈ کاسٹر حافظ احمد نے حال ہی میں نجی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ڈیجیٹل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کا انکشاف کیا۔

انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کل فیس بک کی مانیٹائیزیشن کو ایک مسئلے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے لیکن اُمید ہے کہ جلد ہی اسے بحال کر دیا جائے گا۔

حافظ احمد کا کہنا ہے کہ اگر فیس بک دوبارہ شروع ہو جائے گا تو میں فیس بک اور یوٹیوب دونوں سے 8 سے 10 ہزار ڈالرز کماتا ہوں، کچھ لوگ صرف دوسروں کی تنزلی اور اپنی آمدنی چھپانا چاہتے ہیں، میں اپنی کمائی نہیں چھپاتا اور مجھے رونے کی عادت بھی نہیں کہ ہم کم کماتے ہیں، یہ اللّٰہ کی رحمت ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید