کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق لڑکی 17 جنوری کی رات کو لاپتہ ہوئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے گلی کے سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مٹیاری کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔