ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے سابق اور موجودہ حکمران سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرتے تو اب تک اس کا کوئی نتیجہ ضرور سامنے آتا۔ گزشتہ 70سال سے کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ،کشمیری عوام نے اپنی بے مثال جدوجہد اور لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکربھارت کے ماتھے پر ناکامی اور شکست کا نشان لگا دیا ہے ،کشمیری اپنے جنازوں میں پاکستانی پرچم لہراتے اورپنے شہداءکی میتوں کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر قبروں میں اتارتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کی تربیتی ورکشاپ کے چوتھے روز خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر پاکستان ضرور بنے گا مگرموجودہ حکمرانوںک ے ہوتے ہوئے ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔کشمیر حکمرانوں کی کسی ترجیح میں نظر نہیں آرہا ۔ مودی کے ساتھ ساڑھیوں اور آموں کے تحائف کے تبادلے کرکے حکمران کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ۔حکومتی رویے نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حکمرانوں کا نہیں پاکستانی قوم اور کشمیریوں کا ہے۔حکمران دلفریب بیانات سے محض عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے احتساب سے بچ نہیں سکتے ،عوام چوروں کے ساتھ تمام حسابات چکانے کیلئے تیار اوربے قرارنظر آتے ہیں