• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امریکہ، چین، زمبابوے سینیگال سے 48 گھنٹے میں مزید 220 پاکستانی بے دخل، کراچی میں 12 گرفتار

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودیہ، امریکہ، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ جن میں سے 12کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک کے 48 گھنٹے میں سعودیہ پہنچے مسافر کو سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر 1، ویزا منسوخ ہونے پر 1، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر 1، بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17، پاسپورٹ گم ہونے پر 2 زائد المیاد قیام پر 3، کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر 16 کفیل کی شکایت پر 17 مختلف وجوہات کی بنا پر 12 پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ امریکہ میں ایمرجنسی سفر پر روکے گئے ایک مسافر 2 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ زمبابوے امیگریشن سے روک کر 3 مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ قبرص، پریٹوریا، قطر، یوگنڈا اور چین سے 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ انسانی اسمگلروں کا نشانہ بن کر پاکستان سے سنیگال پہنچے 2 مسافر کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ امارات میں جیل سے نکال کر ایمرجنسی دستاویزات پر 103 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید