• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آئی چند ریگر روڈ پراے این ایف کی کارروائی، بچوں کے کپڑوں میں جذب 3 کلو سے زائد آئس برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکورٹکس فورس(اے این ایف )نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3کلو کے قریب آئس برآمد کرلی ،اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع جی پی او پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ،چھاپہ کے دوران بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکی گئی ،تلاشی لینے پر پارسل میں موجود بچوں کے کپڑوں میں جذب کی گئی 3کلو 800گرام آئس برآمد ہوئی،مذکورہ پارسل پشاور کے رہائشی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے لئے بک کروایا گیا تھا.پارسل تحویل میں لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید