• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے۔ 

ایس بی پی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17 جنوری کو 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر تھے۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرِمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے قریب تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید