ڈیووس۔ سو ئزر لینڈ (اے ایف پی ) سو ئز ر لینڈ کے تفریحی مقام ڈیو وس میں دنیا کے ممالک کی متمول اور اشرافیہ کی کانفرنس میں ٹیرف اور منصوعی انٹیلی جنس پر بات ہوتی رہی لیکن ورلڈ ٹریڈ آرگنائز یشن کی خاتون سر براہ نے خبر دارا کیا ہے کہ جیسے کو تیسے کے مترادف ٹیرف کے بجائے ٹھنڈے ذہن سے معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ جبکہ صدر ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد اپنی دھمکیوں پر عمل درآمد کی جانب اشارہ دیا ہے ۔ ڈبلیو ٹی او کی سر براہ انگوزی او کو نجو ایو یلا اس بات پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ امریکا نے اگر غیر منصفانہ ڈیو ٹیاں لگائی تو کس قدر سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے ڈیووس کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سانسوں کو بے شگم اور بے قابو نہ ہونے دیں ۔ حتیٰ کہ اگر امریکا ٹیرف لگاتا بھی ہے تو سکون رہا جائے ۔اور بنیادی کام کئے بغیر رد عمل نہ دیں ۔ ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب یہ تو قع کی جارہی ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 25فیصد کے ردعمل میں متاثر ممالک اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ اس بار ڈیووس میں ایک اور ستارہ بھی ابھرا جو ار جنٹائن کے صدر زیو ئیرسیلائی ہیں جنہوں نے بڑا دھماکہ خیز بیان دیا اس بار انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف صدارت اٹھانے پر ہاتھ کے اشارے سے سلامی پیش کرنے پر ہائی ٹیک ارب پتی ایلون مسک کا دفاع کیا ۔