ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رات گئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا لازمی ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔گزشتہ شب ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل کی لازمی پریکٹس کی روایت اور کپتان کی پریس کانفرنس اچانک سے ختم کر دی گئی۔ آج جمعہ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم پریکٹس کی بجائے آرام کرے گی اور پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید آج دوپہر 12.15بجے پری ٹیسٹ میچ پریس کانفرنس کریں گے۔