• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں 1 تبدیلی کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 1 تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ ملتان میں اضافی بیٹر کو کھلا نا چاہتی ہے۔

امام الحق ٹیم میں شامل ہوئے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید