• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کی پیکا ایکٹ کی مذمت، واپس لینے کا مطالبہ

پاکستانی صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل نے پیکا ایکٹ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ 

فورم کے عہدیداران نے کہا کہ پیکا ایکٹ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور ایسے قوانین کسی صورت قبول نہیں کیے جا سکتے۔

فورم کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان اسامہ اور چئیرمین چوہدری نورالحسن گجر کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں کی آزادی اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور آزادی اظہارِ رائے کا مکمل احترام یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور صحافیوں کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے کا حق دیا جائے۔

فورم عہدیداران نے کہا کہ آزادی صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور اسے محدود کرنے کی کوئی بھی کوشش عوام کے حق آگہی کے خلاف ہے۔

پاک میڈیا جرنلسٹس فورم نے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر آزادی صحافت کے تحفظ کےلیے اپنی آواز بلند کریں۔ بیان کے آخر میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ایسے قوانین سے گریز کرے جو جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید