کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق سریاب گرڈ اسٹیشن پر ہفتہ 25 جنوری کو ضروری مرمت کے باعث سریاب گرڈ کے 11 کے وی اولڈ سیٹلائٹ ٹاون ، سرکی روڈ ، جڑسا ، غازی، نواب خیربخش مری ،اے ون سٹی،اولڈ لیاقت بازار،اولڈ اور نیو جان محمد، سریاب ون اور سریاب ٹو فیڈروں سے صبح10 سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ 25 جنوری کو ہی شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے پی اے ایف ، اغبرگ اور کڈنی سینٹر فیڈرز سے رات 11 سے 12 بجے تک بجلی بند ہوگی۔ 26 جنوری کو مری آباد گرڈ اسٹیشن پر ٹیسٹنگ اور مرمت کے سلسلے میں 11 کے وی مری آباد ، طوغی روڈ، اسٹاف کالج اور کاسی ون فیڈروں سے صبح دس بجے تا دوپہر دوبجے بجلی بند ہوگی ، اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈ کے اسٹیڈیم، سورج گنج بازار، کوئٹہ کمرشل اور ایف سی فیڈروں سے صبح ساڑھے 10 سے دوپہرڈھائی بجے تک بجلی بند رہے گی ۔