• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کو بچھڑے 33 برس بیت گئے

تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے جنگ اور جیو گروپ کے بانی میرخلیل الرحمٰن کو ہم سے بچھڑے 33 برس بیت گئے۔

میرخلیل الرحمٰن نے سچائی و سادگی کے ساتھ درست اور متوازن نقطہ نظر پیش کرنے کا اُردو صحافت کو ایک نیا اسلوب عطا کیا۔

میر خلیل الرحمٰن نے پاکستان میں آزاد صحافت اور کثیر الا شاعت روزنامہ ’’جنگ‘‘ کی بنیاد رکھی۔ ان کا لگایا ہوا پودا آج ایک تنا آور درخت بن چکا ہے۔

پاکستان ہی کیا دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اردو زبان پڑھنے، لکھنے اور بولنے والے ہیں وہ روزنامہ ’’جنگ ‘‘اور اس کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی خدمات کے معترف ہیں۔

میر خلیل الرحمٰن 1927 میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوئے اور روزنامہ جنگ کی اشاعت شروع کی۔ نامساعد حالات کے باوجود آپ نے میدان صحافت میں غیر جانبداری اور حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا۔

25 جنوری 1992 کو دنیائے صحافت کا یہ روشن ستارہ ہم سے بچھڑ گیا، لیکن اس کی روشنی آج بھی دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید