توشہ خانہ کیس 2 میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔
اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کے حکمِ امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا، بری کیا جائے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ 5 وعدہ معاف گواہوں پر پراسیکیوشن کا کیس نہیں بنتا۔
عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ تیزی میں ٹرائل آگے بڑھا رہی ہے جس سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔