• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی 8 ویں نمبر پر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شہرِ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا آج کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شمال سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔

دوسری جانب کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی 8 ویں نمبر پر ہے۔

کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 4

وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور سرد ہے۔

وادیٔ کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 4، قلات میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح نوکنڈی میں 1 جبکہ سبی میں درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید