• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین ہی رہیں گے، سلمان اکرم راجہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین ہی رہیں گے، علی امین گنڈاپور پر بہت ذمہ داریاں ہیں۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج بانی سے تفصیلی بات ہوئی ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا، ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، ہم 28 جنوری کی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین کی خواہش پر بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ جنید اکبر پارٹی کےصوبائی صدر ہوں گے، مشال یوسف زئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں، پارٹی کے اپنے عہدے ہیں، بشریٰ بی بی کو کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کام پارٹی کے عہدیدار کریں گے، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں عالیہ حمزہ کو پنجاب میں بڑا عہدہ دیا جائے، ہم بیٹھیں گے اور پنجاب میں عالیہ حمزہ کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شیر افضل مروت کے معاملے سے میرا براہ راست تعلق نہیں ہے وہ پارٹی کی سطح پر معاملہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید