سرگودھا/خوشاب( نامہ نگار/نمائندہ جنگ) سرگودھا اور خوشاب میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔دوسری جانب سرگودھا میں برف کے نرخوں میں اضافہ ہوگیاجبکہ اس میں استعمال ہونیوالا پانی بھی مضر صحت ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے اور ناقص برف فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔