سرگودھا(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹوفیسکو شیخ عا مل صدیقی نےسرگودھا کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں بجلی کے ٹرانسفارمر ز کی فیکٹر ی قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل جو ٹرانسفارمر بھی خراب ہو جا تا تھا اسے مر مت کے لئے فیصل آ با د بھجوا نا پڑ تا تھا اور کئی دن کی تاخیر کے باعث لو گو ں کو پریشانی کا سا منا تھا اب قائم کی گئی فیکٹر ی میں پرانے اور بوڑھے ٹرانسفار مرز مر مت کئے جا ئیں گے اور ایک سا ل میں ایک ہز ا ر نئے ٹرانسفار مرز تیا ر کر نے کی گنجا ئش بھی ہو گی۔