سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )لاہور جیل میں سیالکوٹ کی غیرشادی شدہ لڑکی پراسرار ہلاک ہو گئی ۔ تھانہ نیکاپورکے علاقہ سرکلر روڈ کی رہائشی غیرشادی شدہ نوجوان لڑکی کومل پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی جس کو نماز جنازہ کے بعد سیالکوٹ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑکی اور اسکی والدہ کو کسی مقدمے کی انکوئری کے سلسلہ میں لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے تقریبا چار ماہ پہلے گرفتار کیا تھا۔اہل محلہ کے مطابق لڑکی کو جیل میں کرنٹ لگنے کا بتایا گیا ہے۔