پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یمنیٰ زیدی آج کل قطر میں موجود ہیں اور اُنہوں نے وہاں گزرے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قطر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ سر پر کوفیہ باندھے صحرا میں ڈوبتے سورج کا نظارہ کرتے ہوئے چائے پیتے اور موج مستی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے یہ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ چائے ہو، ڈوبتا سورج ہو، صحرا ہو، میں ہوں اور قطر ہو۔
ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کچھ صارفین یمنیٰ زیدی کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آ رہے جبکہ کچھ صارفین ان سے جلد کسی نئے پروجیکٹ میں اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔