• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو لوگ کہتے ہیں مجھے اللّٰہ اللّٰہ کرنا چاہیے، انہیں کیا تکلیف ہے؟ بشریٰ انصاری کا ناقدین کو جواب




پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے خود پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ دیگر فنکاروں کی طرح بشریٰ انصاری بھی وی لاگنگ کرتی ہیں، وہ اپنے چینل پر اکثر اوقات ہی گھریلو، شادی شدہ لڑکیوں، دامادوں اور معاشرتی مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں۔

68 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں اپنی چلبلی شخصیت، دوسری شادی اور اس پر ہونے والے تنقید پر بات کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں اس عمر میں مجھے اللّٰہ اللّٰہ کرنا چاہے، میں دن میں 5 بار اللّٰہ اللّٰہ کرتی ہوں، ہر کسی کا اپنا انداز ہے اللّٰہ کو یاد کرنے کا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں پوچھتے ہیں کہ آپ نے 36 سال بعد شادی کیسے کر لی؟ اس پر میں سب کو کہتی ہوں کہ میں نے شادی کی نہیں، ہو گئی، اللّٰہ نے لکھا تھا اس عمر میں میری شادی ہونا۔

بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی اولاد کو بیاہ کر، اولاد کے بچے پال کر شادی کی ہے، جب میری بچیاں چھوٹی تھیں اگر اس وقت مجھے شادی کا کہا جاتا تو میں کبھی بھی شادی نہ کرتی، مجھے کوئی 5 یا 10 کروڑ روپے دے کر بھی کہتا کہ شادی کر لو تو میں منع کر دیتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے زندگی بھر اپنا کمایا اور کھایا ہے، شاید ابھی بھی شادی نہ کرتی مگر انسان جب اکیلا ہوتا ہے اور جو اللّٰہ نے لکھا ہوتا ہے وہی ہو کر رہتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید