• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم نے سرکاری ایوارڈ ز نہ ملنے پر سوالات اٹھا دیے

سونو نگم--- فائل فوٹو
سونو نگم--- فائل فوٹو

معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے بھارتی میوزک انڈسٹری کے لیے سرکاری ایوارڈز نہ ملنے پر سوالات اٹھا دیے۔

نئی دہلی میں بھارتی یومِ جمہوریہ کے موقع پر بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ، شردھا سنہا اور پنکجھ اُداس کو اعلیٰ ترین سول پدما شری ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔

سونو نگم نے خود کو اس حوالے سے نظر انداز کرنے پر ان ایوارڈز اور جیوری پر سوالات اٹھا دیے۔

سنگر کا کہنا ہے کہ اِن ایوارڈز کی جیوری نے بہت سے اچھے سنگرز کو نظر انداز کیا ہے۔

گلوکار سونو نگم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے 2 ایسے سنگرز ہیں جنہوں نے کئی گلوکاروں کو متاثر کیا، نمبر1 پر محمد رفیع ہیں جن کو پدما شری ایوارڈ دیا گیا اور نمبر 2 پر کشور کمار کو زندگی میں پدما شری ایوارڈ نصیب نہیں ہوا، انہیں مرنے کے بعد سرکاری ایوارڈز سے نوازا گیا۔

گلوکار نے کہا ہے کہ الکا یاگنک، سنیدھی چوہان، شریا گھوشل پدما شری ایوارڈز کی حق دار ہیں، کشور کمار بھی اس ایوارڈ کے حق دار تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید