وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو فارن ایکٹ کو فالو کرنا چاہیے تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کو بھی پروسیجر کو فالو کرنا چاہیے تھا، ان کی دائر پٹیشن قانونی طور پر درست نہیں، چینی شہریوں کو قونصل جنرل کے ذریعے اپروچ کرنا چاہیے تھا۔
وزیر داخلہ کے مطابق ان دو چینی شہریوں کی یہاں سرمایہ کاری نہیں، پولیس حکام نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ چینی قونصل جنرل سے ملاقات کروں گا تاکہ ان کا پالیسی بیان سامنے آئے۔