• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پدماوت کے سیٹ پر سنجے لیلا بھنسالی نے شاہد کپور کی توہین کی تھی، کریو ممبر کا دعویٰ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی رنویر کپور اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم پدماوت کے سیٹ پر توہین کی گئی، ایک نیٹ صارف نے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ پدماوت کا کریو ممبر تھا، اسکے مطابق  2018 کی اس فلم کے سیٹ پر شاہد کپور کی توہین کی گئی۔ 

شاہد کپور جو اس وقت اپنی آئندہ آنے والی فلم دیوا کی پروموشن میں مصروف ہیں، روشن اینڈریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیگڑے شاہد کے ساتھ مرکزی رول میں ہیں، فلم میں انھیں ایک ایسا کردار دیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل انھوں نے کیا تھا۔ 

فلم کی ریلیز سے قبل راج شامی کے ساتھ اپنے ایک بغیر ایڈیٹ کی گئی گفتگو میں 43 سالہ شاہد کپور نے کہا انھیں اپنی 2019 کی سپر ہٹ فلم کبیر سنگھ کی ریلیز سے قبل محسوس ہوا کہ انھیں کمتر سمجھا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے انھوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا، تاہم بہت سارے انٹرنیٹ صارفین کا گمان ہے کہ وہ فلمساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کے ساتھ سیٹ پر اپنے کام کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

یاد رہے فلم پدماوت میں شاہد نے دپیکا اور رنویر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ شاہد کی مذکورہ بالا گفتگو پر مبنی ویڈیو کلپ جیسے ہی وائرل ہوئی بہت سارے انٹر صارفین نے اپنے اپنے خیالات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے شروع کر دیے۔ 

جہاں ایک طرف مداحوں نے شاہد کی آخری راجپوت حکمران رتن سنگھ کا کردار نبھانے کی تعریف کی وہیں دوسروں نے ان کے ساتھی اداکاروں کو ٹرول کیا۔ فلم کے کریو ممبر ہونے کا دعویٰ کرنے والے صارف نریندر کلکرنی نے اس موقع پر جو کچھ دعویٰ کیا وہ دراصل اہم بات تھی۔

اسکا کہنا تھا کہ شاہد بہت اچھے اور محنتی اداکار ہیں لیکن اس زمانے میں وہ ڈاؤن تھے، رنویر کے اچھے دن چل رہے تھے اور وہ اپنی مرضی سے شوٹ کراتے تھے جبکہ شاہد اپنے سارے شوٹس اکٹھے دیتے ایسے میں انھوں نے کچھ کہا تو ڈائریکٹر بھنسالی نے انھیں کچھ ایسا جملہ کہا جو توہین آمیز تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید