• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، شہرام خان ترکئی اور اخونزادہ حسین شریک تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی، پارلیمان کے اندر اور باہر اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئین پاکستان کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے کیے جا رہے ہیں، پانی پی ٹی آئی کے حکم پر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں سے مل رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ماہ رنگ بلوچ اور سندھ کی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید