• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری جوہری تنصیبات پر حملہ بےوقوفانہ ہوگا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی برطانوی صحافی کو تہران میں انٹرویو دے رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی برطانوی صحافی کو تہران میں انٹرویو دے رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایران کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ بےوقوفانہ ہوگا جو خطے کو بڑی تباہی میں ڈال دے گا۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا فوری اور فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا، جوہری معاہدے پر دوبارہ سے مذاکرات کےلیے امریکہ کو ہمارا بھروسہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی کا کہنا تھا کہ صورتحال اب پہلے سے مختلف اور کہیں زیادہ مشکل ہے۔

انھوں نے کہا جوہری مذاکرات میں آنے کےلیے فضا قابل اعتماد نہیں، ایرانی چیف ڈپلومیٹ نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے اچھے الفاظ کے سوا ابھی تک کچھ نہں سُنا جو ناکافی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے کے بجائے معاہدے کی امید رکھتے ہیں، صدر ٹرمپ اپنے پہلے دور صدارت میں 2015 کے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید