اسلام آباد(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار گارجین میں سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری)سے متعلق رپورٹ مکمل جھوٹ ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گارجین کی رپورٹ میں جو زبان اور بیانات استعمال کیے گئے ہیں، وہ واضح طور پر غیر معتبر اور چین کے موقف کی بنیادی سمجھ سے عاری ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹر نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی کی اور عام سمجھ کے لیے بنیادی احترام کی پامالی کی۔