• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ شریف قتل کے مجرم عرفان شریف فرینک لینڈ جیل درہم منتقل

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

مانچسٹر: سارہ شریف کے قاتل والد عرفان شریف کو ببل مارش جیل سے ساؤتھ لندن کی کیٹگری اے کی فرینک لینڈ جیل درہم منتقل کردیا گیا ہے۔

درہم کی اس جیل میں دہشت گرد اور خطرناک قاتلوں کو رکھا جاتا ہے۔

43 سالہ عرفان شریف کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے جس نے اپنی 10 سالہ بیٹی کو انتہائی بےرحمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔ 

سزا سنائے جانے کے بعد سے مجرم کو انتہائی محفوظ جیل ببل مارش ساؤتھ لندن میں قید کیا گیا جہاں قیدیوں نے اس پر قاتلانہ حملہ کر کے اسے شدید زخمی بھی کر دیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عرفان شریف کی 25 مقامات سے ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور 71 بیرونی زخم تھے۔

واضح رہے کہ سارہ شریف کے چچا فیصل ملک کو 40 سال اور بینش بتول کو 33 سال قید سنائی گئی تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید