امریکا کے سابق سینیٹر باب مینینڈیز کو کرپشن کے الزام پر سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق سینیٹر باب مینینڈیز کو 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
کرپشن الزامات کی زد میں آنے والے باب ریاست نیو جرسی سے سینیٹر رہے ہیں۔
سینیٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے 10لاکھ ڈالرز نقد، سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں رشوت کے طور پر لی تھیں۔
واضح رہے کہ 71 برس کے باب مینینڈیز پر گزشتہ برس مین ہٹن کی عدالت نے فردِ جرم عائد کی تھی۔