ایبٹ آباد (ایجنسیاں) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مذاکرات کے خاتمے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ان لوگوں نے بند کیے جو سیاسی حل نہیں چاہتے تھے‘آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرکا کہناتھاکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام پر مشتمل صرف دو مطالبات تھے۔