کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نےجعلی مینڈیٹ کے حامل خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی گڈی گڈی کھیلنے کے ماہر ہیں،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اے اور بی ٹیم ہیں، یہ لوگ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوکر گمراہ کریں گے ،عوامی حلقوں میں یہ لوگ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں ، خالد مقبول صدیقی عوامی مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے تھے ،خالد مقبول صدیقی رجیم چینج کے نا صرف حمایت میں تھے بلکہ مہاجر خون کو بیچ دیا ،ہر دور میں حکومت میں رہنے والے کس منہ سے تاجر اور مظلوم عوام اور بھتہ پر بات کررہے ہیں،ہم جانتے ہیں ان کو اپنی سیاست ڈوبتی نظرآرہی ہے،ایم کیو ایم کو معلوم ہے کہ اب واپس عوام میں جانے کا وقت قریب ہے،عوام نے انہیں 8 فروری 2024 کو مسترد کردیا تھا،پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ایم کیو ایم قبضہ مافیا چائنہ کٹنگ سے لے کر ٹنیکر مافیا تک ملوث ہے،کراچی کو کھنڈر بنانے میں خالد مقبول صدیقی کی جماعت کا ہاتھ ہے،عوام جلد ان کااصلی چہرہ دیکھیں گے، مہاجر قوم کی نسل کشی کےذمہ دار خالد مقبول صدیقی اور ان کی جماعت ہے۔