• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کے بجائے پیپلزپارٹی کی نا اہلی کا جواب دیں، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ قابض میئر مرتضی وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کی بجائے پیپلز پارٹی کے 16سالہ بدترین دور حکمرانی،نا اہلی وکرپشن کا جواب دیں، جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کے لیے پانی کے منصوبے K-2 اور K-3مکمل کئے لیکن پیپلز پارٹی K-4 منصوبہ مکمل نہ کرسکی، چائنا کٹنگ کرنے والوں نے کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضہ کیا، عوام نے ان کو مسترد کردیا لیکن جس طرح فارم 13کے ذریعے بلدیاتی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر مرتضیٰ وہاب کو میئر بنایا گیا اسی طرح فارم 47کے ذریعے ایم کیوایم کو کراچی پر مسلط کردیا گیا، جماعت اسلامی کی جانب سے ناظم آباد کے عوام کے لیے 55ہزار اسکوائر فٹ پیور بلاک کی تنصیب پہلا تحفہ ہے نہ آخری‘ حافظ نعیم الرحمنٰ کے وژن اور وعدے کے مطابق اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد میں الحسن چوک اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر 55ہزار اسکوئر فٹ پیور بلاک ورک اور چوک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید