کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ (منشور مطالبات) کی منظوری میں تاخیری حربے استعما ل کئے جانے پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین ( سی بی اے)نے سوک سینٹر میں بھرپور احتجاج کیا جس کے باعث تمام امور ٹھپ ہو گئے، احتجاجی مظاہرے سے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی فرحان احمد انصاری، انجینئر عثمان،انچارج لیبر ڈویثرن، ایم کیو ایم پاکستان ارشد انصاری، سی بی اے کے صدر محمد عبدالمعرو ف، جنرل سیکریٹری قمر عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔