کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 14مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہرائیں و چورنگیاں شامل ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام ساڑھے 4بجے کے الیکٹرک آئی بی سی شاہین کمپلیکس پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گےجبکہ دیگراحتجاجی مظاہرے شارع فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، شاہراہ قائدین، مین سپر ہائی وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤ ن نمبر5 چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک(9نمبر) بلدیہ ٹاؤ ن اورجوہر موڑ پر کیے جائیں گے جن سے ضلعی امراء و دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے۔