کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت سال برائے2025 ء کی اکیڈمک کونسل کا پہلا اجلاس جمعرات کے روز چائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بی اے،بی ایس سی،بی کام اور ایم اے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2019 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں دوسال لگاتار امتحانات برائے 2024 اور2025 ء میں شرکت کا آخری موقع دینے کا فیصلہ کیاگیا۔